پی آئی اے میں الٹی گنگا: ایئرمارشل ارشد ملک کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے حکم جاری | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / پی آئی اے میں الٹی گنگا: ایئرمارشل ارشد ملک کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے حکم جاری

پی آئی اے میں الٹی گنگا: ایئرمارشل ارشد ملک کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے حکم جاری

ایک طرف تحریک انصاف کی حکومت ملکی اداروں میں شفافیت کا نعرہ لگا رہی ہے جبکہ دوسری طرف اسی حکومت کے ماتحت اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر بھرتیوں کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعیناتی کیلئے ایسا مشکوک اشتہار دیا گیا ہے جسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے اعلیٰ عہدے پر بھرتی کیلئے مبینہ کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئےوفاقی حکومت کو دو ہفتوں کیلئے نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کیلئے دیا جانے والا اشتہار کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں سی ای او کے عہدے کیلئے اشتہار دینے کا اختیار وفاقی حکومت یعنی کہ سیکرٹری وزارت سول ایوی ایشن کا ہے لیکن حاضر سروس ایئرمارشل ارشد ملک کو نوازنے کیلئے ایک مشکوک اشتہار دیا گیا ہے۔  درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ متنازع اشتہار پی آئی اے کے جس افسر کی طرف سے دیا گیا ہے وہ ایئر فورس کا ہی افسر ہے جبکہ پی آئی اے میں دیگر چودہ عہدوں پر بھی ایئرفورس کے افسر ہی کام کر رہے جو اپنے باس کو ’اکاموڈیٹ‘ کروانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ایئرفورس کے حاضر سروس ایئرمارشل ارشد ملک نے بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرائی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرائی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔جو اپنے باس کو ’اکاموڈیٹ‘ کروانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔  درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ایئرفورس کے حاضر سروس ایئرمارشل ارشد ملک نے بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کیلئے درخواست جمع کرائی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قانون کے مطابق قائم مقام سی ای او ارشد ملک اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ہی سی ای او کے امیدوار بن سکتے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت میں مزید نشاندہی کی کہ ایئرمارشل ارشد ملک نے اپنے آپ کو پی آئی اے میں اکاموڈیٹ کروانے کیلئے تمام منصوبہ بندی کر لی ہے اور یہ مشکوک اشتہار بھی اسی منصوبہ بندی کی ایک کڑی ہے لہذا عدالت اس اشتہار کو کالعدم قرار دے۔

error: Content is protected !!