عثمان بزدار فارغ: تاریخ اور وقت کا اعلان ’مناسب وقت ‘ پر ہوگا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / عثمان بزدار فارغ: تاریخ اور وقت کا اعلان ’مناسب وقت ‘ پر ہوگا

عثمان بزدار فارغ: تاریخ اور وقت کا اعلان ’مناسب وقت ‘ پر ہوگا

پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے بعد پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بھی عہدے سے ہٹا دیا جائےاور ایک ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جائے جو نہ صرف میرٹ پر پورا اترتا ہو بلکہ وہ اس اہم عہدے کے لائق بھی ہو۔

ابھی تک اس فیصلے کا سرکاری سطح پر تو کوئی اعلان نہیں ہوا لیکن عثمان بزدار کو فارغ کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کے تمام مرکزی رہنمائوںہر نجی محفل میں اس ات کا اعتراف کر رہے ہیں۔

عثمان بزدارکو لے کر اس وقت وفاق اور پنجاب میں خوب لڑائی چل رہی ہے تاہم پاک بھارت کشیدگی، نواز شریف کی سیاست یا شاید کسی ’اور طرف سے حکم‘کی وجہ سے بزدار لڑائی کو میڈیا پر سنسر کروایا جا رہا ہے تاکہ عمران خان کو کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

Embedded video

error: Content is protected !!