شیخ رشید نے وزیراعظم کیلئے انتہائی شاہانہ ’کمرہ‘ بنوادیا | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / شیخ رشید نے وزیراعظم کیلئے انتہائی شاہانہ ’کمرہ‘ بنوادیا

شیخ رشید نے وزیراعظم کیلئے انتہائی شاہانہ ’کمرہ‘ بنوادیا

لاہور( آوازچترال نیوز) تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالتے ہی سادگی اپنانے کا اعلان کیا اور وزیرریلوے شیخ رشید احمد ریلوے کے پاس پیسے کی کمی کے گلے شکوے کرتے رہے لیکن اب انہوں نے وزیراعظم کے لیے شاہانہ کمرہ (سیلون) بنوادیا جو ریلوے کیرج ورکشاپ لاہور میں تادم تحریر موجود ہے ۔   جیونیوز کے مطابق محکمہ ریلویز نے وزیراعظم کے سیلون کا کام مکمل کرلیاجو دوکوچزپر مشتمل ہے ، وزیراعظم کیلئے بنوائے گئے لگژری سیلون میں نئے قالین، بیڈ ، پردے، ایل سی ڈیز اور نیویگیشن سسٹم لگا دیاگیا۔ سیلون کی ایک کوچ میں دفتری تو دوسری میں گھر کا ساسماں، وزیراعظم کے سٹاف کے لیے الگ کمرہ مختص کردیا گیا،سیلون میں کچن ، چولہے ، گیس سلنڈر، گیزر ، فرج ،مائیکروویوو اوون کی سہولت بھی دسیتاب ہے جبکہ ایک کانفرنس روم ہے جہاں وزیراعظم اجلاس بھی کرسکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ سیلون میں ایک ڈائس کو خصوصی جگہ دی گئی جو سیلون کے دروازے پر آسکتاہے اور وزیراعظم کسی بھی مقام پر اس کے پیچھے کھڑے ہوکر خطاب بھی کرسکیں گے ۔ اسی طرح سیلون میں بیڈ ، اٹیچ باتھ روم ، بچوں کا کمرہ اور ڈرائینگ روم بھی موجود ہے یعنی سفری اور رہائشی دونوں سہولیات اس سیلون میں دستیاب ہیں۔ویڈیو دیکھئے

error: Content is protected !!