حکومت نے انتہا کر دی، خاموش نہیں بیٹھ سکتا‘ بلاول | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / حکومت نے انتہا کر دی، خاموش نہیں بیٹھ سکتا‘ بلاول

حکومت نے انتہا کر دی، خاموش نہیں بیٹھ سکتا‘ بلاول

لاہور (آوازچترال رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ حکمران نان ایشوز میں پھنسے ہیں۔ حکومت نے انتہا کر دی۔ اب خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔ قومی اسمبلی ہو کہ سند اسمبلی حکومت نان ایشوز پر ہنگامہ برپا کرتی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا متنازعہ بیانات دے کر پارلیمنٹ کا وقت ضائع کرتے ہیں۔ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی ایوان ہائی جیک ہونے نہ دے۔ عوامی ایشوز پر بات کرے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے۔لوگوں سے علاج کی سہو لتیں تک چھیں کی گئی ہیں۔عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے۔غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ۔مہنگائی تشویشناک حد تک بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ قوم کو وقت ضائع نہیں کرنا ۔ایشوز پر ہی بات کرنی ہے۔اس قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔قوم کو قربانیوں کا صلہ مہنگائی کی شکل میں دیا گیا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے شہر شہرجاوں گا ۔ وکلا ءبارز سے خطاب کروں گا۔پریس کلبوں میں بھی جاوں گا۔ صحافیوں سے ملوں گا۔بحران میں ہم میڈیا اور ورکر صحافیوں کے ساتھ ہیں۔ بلاول نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں ۔نواز شریف سے میری ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ۔نواز شریف علیل ہیں ۔انہیں علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہیے ۔

error: Content is protected !!