قبائیلی عوام نے پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں حکومت نے اس کے بدلے میں قبائیلی عوام کو کیا دیا ہے ۔ سینٹر سراج الحق | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / قبائیلی عوام نے پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں حکومت نے اس کے بدلے میں قبائیلی عوام کو کیا دیا ہے ۔ سینٹر سراج الحق

قبائیلی عوام نے پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں حکومت نے اس کے بدلے میں قبائیلی عوام کو کیا دیا ہے ۔ سینٹر سراج الحق

پشاور ( آوازچترال نیوز )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے صوبائی نظم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائیلی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے حقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں ۔ صوبے کے حقوق کے لیے ہر ایوان میںآواز اٹھائیں گے ۔حکومت نے قبائیلی علاقوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے ، این ایف سی میں 3 فیصد حصہ ، بے روزگاری کے خاتمے کا وعدہ کیالیکن اس جانب ابھی تک ایک بھی قدم نہیں اٹھایا۔پاکستان کے عوام امن پسند لوگ ہیں اور قبائیلی عوام نے پاکستان کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں حکومت نے اس کے بدلے میں قبائیلی عوام کو کیا دیا ہے ۔قائداعظم سے بغیر تنخواہ کے مغربی سرحد کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا اور 70سال سے وہ وعدہ نباہ رہے ہیں۔ قبائلی عوام کے لیے کوئی یونیورسٹی نہیں۔مریض کو سینکڑوں کلومیٹر دور پشاور کے ہسپتال لایا جاتا ہے۔ قبائلی عوام اپنے اور اپنی نئی نسلوں کے لیے اب آزادی چاہتے ہیں۔تعلیم اورروزگار چاہتے ہیں ۔صحت کی سہولیات چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی نے قاضی حسین ا حمد کی قیادت میں قبائل کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی تھی۔ ہنگامی حالات اور ہر مشکل میں جماعت اسلامی نے قبائلی بھائیوں کا ساتھ دیا۔وہ نشترہال پشاور میں قبائیلی ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان ، سابق سینئروزیر عنایت اللہ خان ، امیر جماعت اسلامی قبائیل سردار خان ، سابق ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید ، قبائیلی اضلاع کے امراء اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ کنونشن میں بڑی تعد اد میں قبائیلی عوام نے شرکت کی ۔ سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے قبائیلی عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں نے منظور کیاتھا لیکن سابق اور موجودہ حکومتوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا اور جب بھی نیشنل ایکشن پلان کی بات ہوتی ہے تو یہ مدارس ، مساجد کو تالے لگاتے ہیں اور علماء کرام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی اور پاکستان میں بھی مدارس اور مساجد کو بند کیا جارہا ہے جو اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے کیونکہ مدارس اور مساجد میں قرآن و سنت کی بات ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہمقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے نام سے کام کرنے والی اسلامی تحریک کی تنظیم اور قیادت پر پابندی بالکل غلط اور غیر دانش مندانہ فیصلہ ہے۔جماعت اسلامی جموں و کشمیر میں تعلیم،صحت،سماجی خدمات انسانی فلاح و بہبود کا کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ جماعت اسلامی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر آواز بلندکریں لیکن حکومت نے ابھی تک نہ کوئی آواز بلند کی ہے اور نہ پانبدیوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے ۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے رابطہ عوام مہم کا آغاز کردیا ہے جو قبائیلی علاقوں سمیت پورے ملک میں جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قبائیلی عوام اپنے حقوق کے حصو ل کے لیے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں اور ایسے لوگوں کو اسمبلی میں بھیجے جو آپ کے حقوق کے لیے اسمبلی میں آواز اٹھائیں ۔

error: Content is protected !!