سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنیکااعلان | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنیکااعلان

سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنیکااعلان

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبرپختونخوا میں آئندہ ماہ سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم داخلہ مہم کا آغاز ضلع خیبر اور ضلع کوہستان سے کریگا ضلع خیبر میں وزیراعظم عمران خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش اپریل میں داخلہ مہم اور ’’تعلیم سے عظیم بنو آگاہی مہم‘‘ کا آغاز کرنے اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ لینے کوہستان اور تورغر کا دورہ بھی کریں گے کوہستان سمیت دیگر پسماندہ اضلاع میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تعلیم سے عظیم بنوآگاہی مہم کے زریعے مقامی افراد کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا اور ہر بچے کو سکول میں داخل کرنے پر زور دیا جائے گا آگاہی مہم میں متعلقہ افسران اور اساتذہ حصہ لیں گے۔

error: Content is protected !!