تازہ ترین

بھارت میں قید مزید دو پاکستانی انتقال کر گئے

نئی دہلی( آوازچترال رپورٹ )بھارتی جیلوں میں جرم بے گناہی کی سزا پا کر قید کاٹنے والے مزید دو پاکستانی انتقال کر گئے ۔62 سالہ بزرگ پاکستانی شہری محمد اعظم کو بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کا الزام لگا کر گرفتار کیا تھا۔گرفتاری کے بعد محمد اعظم کو مشرقی پنجاب کی فیروزپور جیل میں بند کیا گیا اور 2016 میں سزا مکمل ہونے کے باوجودمحمد اعظم کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ امرتسر جیل میں بند کر دیا گیا۔طبیعت خراب ہونے پر محمد اعظم کو گزشتہ روز گرو نانک دیو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ دوسرے پاکستانی قیدی کراچی کے رہائشی محمد امین چوہدری صوبہ گجرات کے شہر احمد آباد کے سول ہسپتال میں انتقال کر گئے، انہیں 2017 میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے غلطی سے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، انین کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ان دونوں پاکستانیوں کی لاشیں واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔اس سے قبل 20 فروری کو بھارت کی جے پور جیل میں قید شاکر اللہ نامی پاکستانی شہری کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا تھا۔شاکر اللہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کا دل اور دماغ بھی نکال لیا گیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button