یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام چترال میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام چترال میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب

یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام چترال میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب

چترال (نمائندہ آوازچترال) یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام چترال میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین کو صنفی امتیاز کی بنیاد پر زندگی کی دوڑ سے پیچھے رکھنے کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ان کا شایان شان اور جائز مقام دلوانے میں کوئی کسر نہیں اٹھایا جائے گا۔ تقریب سے یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے علاوہ تقریب کے مہمان خصوصی آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل سلطانہ برہان الدین، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر نصرت جبین، حقوق خواتین کے لئے کام کرنے والے رحیلہ کنول ایڈوکیٹ، چترال میوزیم کے کیوریٹر سید گل کالاش اور پبلک ریلییشنز افیسر شکیل احمد اور دوسروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ طلباء وطالبات نے اس دن کی اہمیت کو تقاریر اور خاکوں کے ذریعے اجاگر کیا۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!