بی آر ٹی کی بروقت تکمیل پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / بی آر ٹی کی بروقت تکمیل پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ

بی آر ٹی کی بروقت تکمیل پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلیٰ

پشاور(آوازچترال نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور شہر میںٹریفک کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اب کوئی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔ا نہوں نے ٹریفک کے گھمبیر مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بی آر ٹی کے مین کوریڈور کے دونوں اطراف ٹریفک کی روانی ہر حال میں ممکن بنائی جائے اور رکاوٹیں دور کی جائیں اور ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔ یہ ہدایات انہوں نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاورمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، کمشنر پشاور امجد علی، سیکرٹری پی اینڈ ڈی شہاب علی شاہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران خان، ڈی جی پی ڈی اے ، سی سی پی او پشاورقاضی جمیل و دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ کو بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے پرپیش رفت اور کام کی رفتار پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بی آر ٹی سے جڑے تمام چھوٹے پراجیکٹس کی تکمیل مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی آر ٹی کی تعمیر کا کام زیادہ تر رات کو سرانجام دیا جائے تاکہ دن کے وقت ٹریفک کے لئے کوکوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں پو لی تھین بیگز (پلاسٹک بیگز) پر پابندی اور اس کے متبادل بیگز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس کے دوران اس مسئلے کاحل تلاش کرنے کیلئے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔کمیٹی میں کمشنر پشاور ، ڈبلیو ایس ایس پی، بزنس کمیونٹی، سی سی پی او پشاور قاضی جمیل اور محکمہ ماحولیات کے نمائندے شامل ہونگے ۔ انہوں نے کمیٹی کیلئے ٹی او آرز بنانے اور دس دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

error: Content is protected !!