تعلیم کے فروغ اور معیار کو بلند کرنے کیلئے 40طلبہ ایک استاد کا فارمولہ رول بیک کرتے ہوئے 20 طلبہ ایک استاد کی پالیسی متعارف .ضیاء اللہ بنگش ٗ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / تعلیم کے فروغ اور معیار کو بلند کرنے کیلئے 40طلبہ ایک استاد کا فارمولہ رول بیک کرتے ہوئے 20 طلبہ ایک استاد کی پالیسی متعارف .ضیاء اللہ بنگش ٗ

تعلیم کے فروغ اور معیار کو بلند کرنے کیلئے 40طلبہ ایک استاد کا فارمولہ رول بیک کرتے ہوئے 20 طلبہ ایک استاد کی پالیسی متعارف .ضیاء اللہ بنگش ٗ

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے فروغ اور معیار کو مزید بلند کرنے کیلئے 40طلبہ ایک استاد کا فارمولہ رول بیک کرتے ہوئے 20 طلبہ ایک استاد کی پالیسی متعارف کرا دی ہے ٗ پرائمری سکولوں میں کم سے کم اساتذہ کی تعداد 4ہوگی ٗ سکولوں میں طلبہ کی گنجائش پیدا کرنے کیلئے فرنیچر کا سائز چھوٹا کرکے تمام سکولوں سے ٹاٹ بھی ختم کئے جا رہے ہیں ٗ سرکاری سکولو ں میں سکینڈ شفٹ کیلئے حاضر سروس اساتذہ کو موقع دینے اور انہیں الگ تنخواہ دینے کی پالیسی بھی وضع کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے ’’روزنامہ آج ‘‘ کے دفاتر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سات ماہ میں 17ہزار اساتذہ بھرتی کئے جبکہ 12500مزید اساتذہ کی بھرتی کی منظوری مل گئی ہے جن کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ سیکرٹری سے لیکر ڈی ای اوز تک کو ٹاسک حوالے کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری تعلیم ہر 15دنوں بعد اہداف کا جائزہ لیتے ہیں جبکہ مشیر تعلیم ہر ماہ بعد سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کرتے ہیں اسی طر ح ہر تین ماہ بعد وزیراعلیٰ کو اقدامات سے آگاہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت 18لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں قبائلی اضلاع کے بعد یہ تعداد 26لاکھ تک پہنچ گئی ہے لہٰذا اپریل میں قبائلی ضلع خیبر سے انرولمنٹ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم معیاری تعلیم اور درس و تدریس پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہیں ۔

error: Content is protected !!