آمدن چھپانے والے ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / آمدن چھپانے والے ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن

آمدن چھپانے والے ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرمایہ کاروں کے بعد درست تفصیلات چھپانے والے ڈاکٹروں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے کی آمدن اور بیرون ممالک دورے کرنے والے ڈاکٹروں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں خیبر پختونخوا کے علاوہ بیرون ممالک ٗاندرون ملک اثاثے جات ان کے بچوں وغیرہ کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ ایف بی آرذرائع کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پرپرائیویٹ پریکٹس کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری ڈاکٹروں کے کلینکوں اورہسپتالوں پرچھاپوں کاسلسلہ شروع کیاجارہا ہے ایف بی آر کے مطابق سال 2015ء کے آڈٹ کے لئے ریکارڈ فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے جائینگے بعض ڈاکٹروں کی آمدن لاکھوں روپے کی ہیں تاہم ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

error: Content is protected !!