وزیر اعلیٰ پشاور کیلئے خصوصی ترقیاتی کاموں کا اعلان | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / وزیر اعلیٰ پشاور کیلئے خصوصی ترقیاتی کاموں کا اعلان

وزیر اعلیٰ پشاور کیلئے خصوصی ترقیاتی کاموں کا اعلان

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان گذشتہ ایم این اے حاجی شوکت علی کی رہائش گاہ واقع نمکمنڈی شاہ قبول کالونی آمدپرورکرز میں گھل مل گئے اس موقع پر انہوں پشاور کے لئے مزید ترقیاتی کاموں کا بھی اعلان کیااورکہاکہ پشاور کو خوبصورت بنانا مشن ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پارکنگ پلازہ کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا یم این اے حاجی شوکت علی کی رہائش گاہ گئے ۔ جہاں پر وہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز سے ملے۔ اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پشاور شہر کے لئے خصوصی ترقیاتی کاموں کا بھی اعلان کیا۔ جبکہ ورکرز کے ساتھ گھل مل گئے ۔ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور شہر سے شروع ہی سے بہت محبت ہے۔ اور پشاور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے گاوہ کچھ دیر وہاں ر ہے اور پشاور کی تعمیروترقی میں اپنا کرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

error: Content is protected !!