تازہ ترین

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور شروع

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 1سے 10فیصد تک اضافہ جبکہ ٹیکسز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے اور بعض ٹیکسز یکجا کرنے پر غور و خوص شروع کردیا گیاہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ طور پر اضافہ کردیا جارہاہے صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لئے ٹیلی فونک سروے شروع کردیاہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے عام شہریوں سے بجٹ کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات ، فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ، صوبائی حکومت کی جانب سے پانی ، بجلی ، گیس کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں ٹیلی فونک سروے میں شہریوں سے رائے لی جا رہی ہیں نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال مالی بحران کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ نہیں کیا جارہا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button