تازہ ترین

50لاکھ گھروں کی تعمیر ٗ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع

اسلام آباد۔( آوازچترال رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ عا لمی سرمایہ کاروں اور نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا، سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے گلوبل سیلز کے صدر ڈاکٹر ہینسن لیونے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین ایچ ایس ایس گروپ سمن ہاشمی بھی موجود تھے، ملاقات میں ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی نے پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا، کمپنیاں ہاؤسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کریں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،50لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ سرمایہ کاروں اور نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button