اسسنٹ کمشنر چترال نےچترال بازار اور پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر پندرہ افراد کو زیادہ قیمت وصول کرنے , ناپ تول میں کمی کرنے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کی پاداش میں جرمانہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اسسنٹ کمشنر چترال نےچترال بازار اور پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر پندرہ افراد کو زیادہ قیمت وصول کرنے , ناپ تول میں کمی کرنے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کی پاداش میں جرمانہ

اسسنٹ کمشنر چترال نےچترال بازار اور پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر پندرہ افراد کو زیادہ قیمت وصول کرنے , ناپ تول میں کمی کرنے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کی پاداش میں جرمانہ

چترال (  آوازچترال نیوز ) اسسنٹ کمشنر چترال عالم گیر نےچترال بازار اور پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر پندرہ افراد کو زیادہ قیمت وصول کرنے , ناپ تول میں کمی کرنے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کی پاداش میں جرمانہ کیا ہے ۔ ا ور مجموعی طور پر 12400 جرمانے کی رقم وصول کی گئی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال نے کہا ۔ کہ کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایسے لوگ بہت بڑے مجرم ہیں ۔ جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا ۔ اے سی نے خبردار کیا ۔ کہ ناقص اشیابیچ کر انسانی جانوں سے کھیلنے والے بھی کسی قسم کی رو رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ اوران کےیہ چھاپے جاری رہیں گے ۔ تاکہ بازار میں صفائی اور حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیا کی فروخت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چار پٹرول پمپوں سمیت بازار کے 11دکانداروں سے چیکنگ کےدوران 12400روپے جرمانہ وصول کئےگئے ہیں ۔

error: Content is protected !!