خیبر پختونخوا پولیس کے 2ڈی پی اوز سمیت 10آفیسر تبدیل | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / خیبر پختونخوا پولیس کے 2ڈی پی اوز سمیت 10آفیسر تبدیل

خیبر پختونخوا پولیس کے 2ڈی پی اوز سمیت 10آفیسر تبدیل

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے صوبے میں تعینات 2 ڈی پی اوز سمیت دس پولیس افسروں کی تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایلیٹ فورس پشاور محمد سلیم ریاض کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی آئی خان، ڈی پی او ڈی آئی خان ڈاکٹر محمد اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز سنٹرل زون سی ٹی ڈی پشاور، ایس ایس پی آپریشنز سنٹرل زون سی ٹی ڈی سہیل خالد کو سنٹرل پولیس آفس پشاور، سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر ملک محمد طارق کو ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی، ایس پی سپیشل برانچ محمد ارشاد خان کو ڈی پی او بونیرجبکہ ڈی پی او بونیر شاہد احمد کو ڈائریکٹر پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈراینڈ رائیٹ مینجمنٹ مردان اور وہاں پر تعینات بخت زادہ خان کو تبدیل کرکے قائمقام ایس پی اپر سوات ، اسی طرح اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ خیبر پختونخوا میں تعینات ڈی ایس پی طاہر شاہ کو ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن ڈی آئی خان ، قائمقام ایس ڈی پی او واڑی اپر دیر کو قائمقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بونیر اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بونیر ظفر خان کو ایس ڈی پی او واڑی اپر دیر تعینات کردیا گیاہے۔

error: Content is protected !!