تازہ ترین

اسسنٹ کمشنر چترال نےچترال بازار اور پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر پندرہ افراد کو زیادہ قیمت وصول کرنے , ناپ تول میں کمی کرنے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کی پاداش میں جرمانہ

چترال (  آوازچترال نیوز ) اسسنٹ کمشنر چترال عالم گیر نےچترال بازار اور پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر پندرہ افراد کو زیادہ قیمت وصول کرنے , ناپ تول میں کمی کرنے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کی پاداش میں جرمانہ کیا ہے ۔ ا ور مجموعی طور پر 12400 جرمانے کی رقم وصول کی گئی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال نے کہا ۔ کہ کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایسے لوگ بہت بڑے مجرم ہیں ۔ جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا ۔ اے سی نے خبردار کیا ۔ کہ ناقص اشیابیچ کر انسانی جانوں سے کھیلنے والے بھی کسی قسم کی رو رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ اوران کےیہ چھاپے جاری رہیں گے ۔ تاکہ بازار میں صفائی اور حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیا کی فروخت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چار پٹرول پمپوں سمیت بازار کے 11دکانداروں سے چیکنگ کےدوران 12400روپے جرمانہ وصول کئےگئے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button