تازہ ترین

بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان پر دوبارہ حملے کی پلاننگ

بھارت (آوازچترال رپورٹ).بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو ایک بار پھر دھمکی دے دی، بھارتی شہر احمد باد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن والے کہہ رہے ہیں یہ تو الیکشن والا کھیل ہے، جب ہم نے پہلے سرجیکل سٹرائیک کی تھی ، تب کہاں الیکشن تھے؟ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ایسی تکلیف دہ صورتحال میں نہیں رہ سکتا ،دہشت گردی چالیس سال سے بھارت کے سینے میں گولیاں داغ رہے ہیں،بھارت میں بم دھماکے کر کے بے گنا ہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے لیکن ووٹ بینک کی سیاست میں ڈوبے ہوئے لوگ قدم اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔  نریندر مودی نے مزید کہا کہ مجھے سیاست اور کرسی کی پرواہ نہیں ہے بلکہ مجھے اپنے ملک اور لوگوں کی فکر ہے، اپنی تقریر میں انہوں نے پاکستان کو دھکمی دیتے ہوئے اپنی عوام سے کہا کہ ’یہ میرا وعدہ ہے آپ سے کہ ہم گھر میں گھس کر ماریں گے‘۔ واضح رہے کہ پہلے بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس پر پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سخت ایکشن لیا تھا اور ان کے دو جنگی جہاز مارگرائے تھے اور ان میں سے ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے امن کی خاطر اور خیرسگالی کا دنیا کو پیغام دینے کے لئے مذکورہ پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button