76

چیو پل دنین چترال بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات کا آزالہ کیا جائے۔ صدر تجار یونین چترال

چترال(نمائندہ آوازچترال) ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ،سابق ایم پی ے مولانا عبد الرحمن ،آمیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد اور صدر تجار یونین بازار چترال شبیر احمد نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چیو پل دنین چترال بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات کا آزالہ کیا جائے۔کیونکہ یہ نقصانات ریسکیو1122اور TMAکے فائیر بریگیڈ اور فائیر فائیٹر ز کے جائے وقوعہ پربر وقت نہ پہنچنے کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ریسکیو1122میں غیر مقامی اور نان پروفشنل اہلکارجن کو لوکیشن کے متعلق پتہ نہیں اکثر اوقات دیر سے پہنچتے ہیں تب تک سب کچھ جل چکا ہوتا ہے۔ دونوں ادارے اپنے کام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مزید نقصانات سے بچنے کے لئے چترال بازار کے دو مقامات چیو پل اور اتالیق پل میں فائیر بریگیڈ کی دو گاڑیاں ہمیشہ تیار رکھی جائیں تاکہ آتشزدگی کے واقعے کے اطلاع ملتے ہی بروقت پہنچ سکیں۔اُنہوں نے KPKحکومت سے یہ بھی مطالبہ کر دیا ہے کہ ریسکیو1122چترال میں مقامی نوجوانوں کو بھرتی کئے جائیں۔ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے یقین دلایا کہ میں بحثیت قومی نمائندہ ایوان میں بھر پور آواز اُٹھا کر قانون سازی کی کوشش کرونگا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیو پل بازار میں رات کے وقت آتشزدگی کے واقعے میں کئی دوکانین جل گئے تھے جس کے باعث کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔

Facebook Comments