55

کھلے مصالحوں کی خریدو فروخت پر پابندی

پشاور (آوازچترال نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے 20 مارچ سے کھلے مصالحوں کی خریدوفروخت پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کریک ڈاون کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود کے مطابق گزشتہ سال بیس مارچ کو اتھارٹی کے سائنٹیفک کمیٹی نے کھلے مصالحوں پر پابندی کیلئے ایک سال کا گریس پیریڈ تجویز کیا تھا جو کہ 20 مارچ کو ختم ہورہا ہے جبکہ ایک سال کے دوران مصالحوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران کئی دفعہ ان کو متنبہ کیا گیا کہ کھلے مصالحوں کی فروخت جلد سے جلد ختم کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی نے ایک سال کے دوران مصالحہ جات پر مختلف کاروائیوں کے دوران لکڑی کا بْر اور چوکر کی وافر مقدار پکڑی ہے جو کہ مصالحوں میں ملاوٹ کے طور پر استعمال کیجاتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے پی فوڈ اتھارٹی عوام کی صحت کی ضامن ہے اور عوام کو ہرگز چوکر کھانے نہیں دینگے۔

Facebook Comments