65

پاکستان کی قید سے رہا بھارتی پائلٹ ابھی نندن اب دوبارہ جہاز اڑاسکےگا یا نہیں ؟انڈین ائیر چیف نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)بھارتی ائیر چیف بی ایس بھنوا نے کہاکہ ابھی نندن ابھی فٹ نہیں ہے ، ان کی دوبارہ پرواز میڈیکل سے مشروط ہے ۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئرچیف نے کہا رافیل جہاز ستمبر میں ایئرفورس کا حصہ بن جائیں گے ، ہمارا فرض ہدف کو نشانہ بناناتھا اور ہم نے بنایا، اگر نہیں بنایا تو پاکستان نے جوابی کارروائی کیوں کی ؟ ہم یہ گنتی نہیں کرسکتے کہ کتنے لوگ مرے ہیں؟اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہاں کتنے لوگ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی نندن کی واپسی پر خوش ہیں۔میں سیاسی معاملات پر بات نہیں کرتا، پاکستانی طیارے کے مقابلے کے لیے مگ 21 بھیجے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ پہلے سے منصوبے کے تحت آپریشنز میں آپ طیارے کے استعمال کی بھی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن جب ایسی صورتحال ہوتو آپ اپنے پاس موجود ہر جہاز کو استعمال کرلیتے ہیں۔

Facebook Comments