تازہ ترین

پشاور ریپڈ بس منصوبے میں مسافرو ں کوکرایہ کتنا دینا پڑے گا؟شاہراؤں پرکام مکمل ہو،سٹیشنوں پر کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گیا

پشاور( آوازچترال نیوز) پشاور ریپڈ بس منصوبے میں کرایہ 10روپے سے 55روپے تک کرنے کی تجویز پراجلاس آج ہوگا۔ گزشتہ شب بی آرٹی بسوں کوتجرباتی بنیادوں پر چلایا گیا۔ حیات آباد میں تعمیر ہونے والی سڑکوں پر رات کے تاریکی میں بسیں چلائی گئی جبکہ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق کام کے دوران شاہراہ کوبند کیاجاتاہے تاہم رش سے بچنے کے لئے سڑک کو بندنہیں کیا جارہاہے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جی ٹی روڈ پر سڑکوں کی تعمیر کامرحلہ تیزی سے مکمل ہو گیا ہے شاہراؤں پرکام مکمل ہوگیا ہے جبکہ اب اسٹیشنوں پر کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے خفیہ کیمروں اور سیکورٹی کے آلات کی تنصیبات بھی 27کلو میٹر شاہراہ پر شروع کردی ہے ۔ منصوبے سے آمدن کا تخمینہ 3.3ارب روپے لگایا جا رہاہے ۔ آج ہونے والے اجلاس میں فی سٹاپ کرایہ 10سے 55روپے لگانے کی منظوری دیدی جائیگی ۔ ‘ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے پشاور ریپڈ بس منصوبے میں کرایہ 10روپے سے 55روپے تک کرنے کی تجویز پراجلاس آج ہوگا۔ گزشتہ شب بی آرٹی بسوں کوتجرباتی بنیادوں پر چلایا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button