تازہ ترین

پاکستان میں ماڈل کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور۔(آوازچترال رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان نے قتل کیسز کو فوری نمٹانے کے لئے ماڈل کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے معزز ججز صاحبان اور بار نمائندوں سے اس معاملے پر مشاورت مکمل کر لی،ماڈل کورٹس بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز15مارچ کے بعد ہوگا۔ ابتدائی طو رپر لاہور سمیت ہر ضلع میں ایک ماڈل کورٹ قائم ہو گی۔ قتل کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج چار روز میں فیصلے کا پابند ہوگا۔
دوران سماعت وکلاء کی کیس ملتوی کرنے کی استدعا منظور نہیں کی جائے گی جبکہ دوران ٹرائل وکلاء کو سپریم اور ہائیکورٹ میں دوسرے کیسز سے استثنیٰ ہوگا۔ ملزم یا مدعی کے وکیل پیش نہ ہونے کی صورت میں سرکاری وکیل مقرر کیاجائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے حکم پر پولیس کے تفتیشی نظام میں بھی ترامیم ہوں گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button