تازہ ترین

ہمارے ملک کا تعلیمی نظام غیر موثر ہے اور یہ موجودہ دو رکے چیلنجز کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے.وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور ۔(آوازچترال رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا تعلیمی نظام غیر موثر ہے اور یہ موجودہ دو رکے چیلنجز کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے لہٰذا حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ اسے جدید دور کے تقاضوں اور چیلنجز کے مطابق بنایا جائے تاکہ ہماری نئی نسل اور ہمارے معاشرے کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دیا جا سکے ۔ دور حاضر میں جائز اور ناجائز کو دیکھے بغیر زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کی جستجو میں تعلیمی ادارے اور ہماری نئی نسل صحیح راستے سے بٹھک گئی ہے۔ یہ بات انہو ں نے ہفتے کے روز پشاور میں تعلیمی بورڈوں کے لئے بنائے گئے اینڈرائڈ ایپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہو ں نے کہا کہ مذکورہ اینڈ رائڈ ایپ جو صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈ استعمال کریں گے ہمارے امتحانی نظام میں پائے جانے والی خرابیوں اور کمزوریوں کومانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اصلاحی کام بھی سرانجام دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ ہم اپنے تعلیمی نظام کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کرکے اس میں شفافیت لائی جائے تاکہ یہ ہماری نئی نسل اور ہمارے معاشرے میں اصلاح لانے کے قابل ہو سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی اصلاح کے بعد دوسرے تمام شعبوں میں اصلاح کا کام آسانی سے ہو سکے گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button