56

پشاور بی آر ٹی کے اخراجات 29ارب. شوکت علی یوسفزئی

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور کے میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی ) پر 29ارب روپے اخراجات آئے جو دنیا کی کم ترین لاگت میں بننے والی پہلی بس سروس ہوگی ٗ اس منصوبے میں 68 فیڈر روٹس شامل ہیں ٗ سا ڑ ھے 10 ارب سے حیات آباد ٗ ڈبگری گارڈن اور چمکنی کے مقام پر 3 کمرشل پلازے زیر تعمیر ہیں جبکہ 11 ارب 3 لائن سڑکوں کی تعمیر کیلئے مختص ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 8 ارب روپے بی آر ٹی کی نئی بسوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ ایک ارب روپے پرانی گاڑیوں کی خریداری اور سکریپ کے لیے رکھے گئے ہیں بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت 66 ارب روپے بنتی ہے جس کا افتتاح مارچ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت اور بربریت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمارے امن کے پیغام کا جواب ظلم سے دیا ہے اور ہمارے دو جوانوں کو شہید کیا پوری دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف ایکشن لے۔

Facebook Comments