57

محکمہ تعلیم میں گریڈ 18سے گریڈ20تک کے تبادلے

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے گریڈ 18 سے گریڈ 20تک کے 29افسروں کی تقرریوں وتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ٗ تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 18کے 2ٗ گریڈ 19کے 25اور گریڈ 20کے 2افسر شامل ہیں ان افسروں کو صوبے کے مختلف سکولوں میں پرنسپل لگایا گیا ہے اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے میر باز خان کو پرنسپل جی سی ایم ایچ ایس ڈگر بونیر اور فدا محمد رائٹ میل ڈی آئی خان کو پرنسپل جی سی ایم ایچ ایس چترال تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح گریڈ 19کے افسروں میں بشارت خان کو پرنسپل جی ایچ ایس نمبر 1ہری پور ٗ ذاکر حسین کو پرنسپل جی ایچ ایس ایس غازی کوٹ بونیر ٗ الطاف کو پرنسپل جی ایچ ایس ایس لنگڑیال ایبٹ آباد ٗ جہانداد کو جی ایچ ایس ایس خانس پور ایوبیہ ایبٹ آباد ٗ علی اکبر کو جی ایچ ایس ایس شیوہ دیر لوئر ٗ بختیار خٹک کو جی ایچ ایس ایس ڈاگ پشاور ٗ راحت اللہ کو جی ایچ ایس ایس متنی پشاور ٗ عارف اقبال جی ایچ ایس ایس باغ بونیر ٗ ملک عبدالصمد جی ایچ ایس ایس رحمان خیل ڈی آئی خان ٗ عطاء الرحمان جی ایچ ایس ٹنگورہ بونیر ٗ نور خان جی ایچ ایس ایس میٹا خیل کرک ٗ محمد یاسین چندہ خرم کرک ٗ قیصر عباس جی ایچ ایس شیوہ صوابی ٗ عبدالرشید گڑھی حبیب اللہ مانسہرہ ٗ اسماعیل خان جی ایچ ایس ایس کروری مانسہرہ ٗ محمد پرویز جی ایچ ایس سدو دیر لوئیر ٗ اظہار علی جی ایچ ایس ایس پھالو ڈھیری مردان ٗ علی شیر جی ایچ ایس ایس بری کوٹ سوات ٗ ہارون الرشید جی ایچ ایس شگئی سوات ٗ شوکت حیات جی ایچ ایس پر مولی صوابی ٗ اکبر حسین جی ایچ ایس ایس ابراہیم زئی چارسدہ ٗ عارف گل جی ایچ ایس ایس بٹ گرام چارسدہ ٗ عبدالرشید جی ایچ ایس ایس ترناب چارسدہ ٗ عقل بادشاہ جی ایچ ایس بلند خیل اورکزئی ٗ اسحاق حسین جی ایس آئی اے ایچ ایس مالی کلے کرم اور گریڈ 18کے انور اللہ وائس پرنسپل جی ایچ ایس ایس کلایہ اور شاہد علی کو وائس پرنسپل جی ایچ ایس ایس گجرات مردان تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

Facebook Comments