67

ایٹا کے 3مارچ کے ٹیسٹ ملتوی

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے تحت ختم شدہ اضلاع کے طلباء وطالبات کے سنٹر آف ایکسیلنس میں داخلہ ، وظائف کے لئے جوامتحان ایٹا کے تحت 3 مارچ2019 کو منعقدہونا تھا بارشوں کے ممکنہ سلسلے کی وجہ سے ملتوی کر کے اب یہ ٹیسٹ 9 مارچ بروز ہفتہ گورنمنٹ شہید حسنین شریف ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 پشاورسٹی کے گراؤنڈ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم کی طر ف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام امیدواروں سے گزارش کی گئی ہے۔ کہ ایٹا کے ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر کے مقررہ تاریخ کو امتحانی مرکز آئیں واضح رہے کہ اب تک 50 نشستوں کیلئے تقریباً 6 ہزار 5 سو امیدواروں نے رجسٹرریشن کرلی ہے یہ امتحان چھٹی جماعت کے خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے مضامین میں لیا جائیگا اور کامیاب امیدواروں کو صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ساتویں جماعت میں داخلہ دیا جائیگا جس کا خرچہ 12 ویں جماعت تک حکومت خیبر پختونخوا برداشت کرے گا۔

Facebook Comments