80

پاکستان ائیر فورس کی طرف سے بھارتی طیاروں کو مارگرانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد

چترال( نمائندہ آوازچترال)   دروش چوک میں پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی طیاروں کو مارگرانے پر اظہار تشکر کے طور ایک مختصر جلسہ منعقد کیا گیا جسمیں بڑی Image may contain: 14 people, including Minhas Uddin, people smiling, crowd and outdoorتعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ جلسے کی سربراہی قاری جمال عبدالناصر کر رہے تھے جبکہ تجار یونین کے صدر حاجی گل نواز ، پی ٹی آئی کے سمیع اللہ ، ویلج کونسل فورم کے صدر ناظم عمران الملک ، ظاہر خان ، خوش نواز ودیگر نے جلسے سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستانی قوم کو للکارا ، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے پاکستان ائیر فورس کی طرف سے بھارتی طیاروں کو مارگرانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ Image may contain: 7 people, closeup and outdoorانہوں نے کہا کہ مودی کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم امن پسند قوم ہیں مگر کسی کی جارحیت کو قطعاً تسلیم نہیں کرینگے اور منہ توڑ جواب دینگے۔اسی طرح پاکستانی فضائیہ کے لڑاکاطیاروں کی طرف سے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دوطیارے مارگرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کی خوشی میں چترال کے شاہی بازار اورپی آئی اے چوک میں بھی وکلا اور بازار دکانداروں کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ مقررین نے خطاب میں پاکستان کی طرف سے انڈیا کے طیارے گرانے پر خوشی اور مسرت کا Image may contain: 5 people, including Sajid Ullah, people standing and outdoorاظہار اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مادر ملت کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کے عزائم کا اظہار کیا۔اس موقع پر لوگوں کی ایک جم عفیر موجودتھی جو پاک آرمی کے حق میں اور ۔ہندوستان آرمی کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائے،وکلا برادی کی طرف سے محمد کوثر ایڈوکیٹ اور تجار برادری کی طرف سے حاجی جلیل اور  بشیر حسین آزاد نےجلسے کی قیادت کی

Image may contain: one or more people and crowd

Facebook Comments