تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس کھولنے سےرجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت بہت پہلے دے دینی چاہئے تھی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 14 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں جن میں 74 فیصد ان افغانوں کی دوسری یا تیسری نسل ہے یا وہ پاکستان ہی میں پیدا ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button