تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے گر گیا،صورتحال تشویشناک

کراچی ( (آوازچترال رپورٹ) )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 40100اور40200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 22ارب96کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت22.33فیصدکم جبکہ59.87فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،بینکنگ،کیمیکلزاوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مژبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40416پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور قومی احتساب بیورو کی جانب سے سیاستدانوں کی گرفتاریوں کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 39882پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 40000پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس208.67پوائنٹس کمی سے40070.71پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر329کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے103کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،197کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں22ارب96کروڑ94لاکھ67ہزار723روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر79کھرب54ارب 74کروڑ10لاکھ93ہزار389روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر10کروڑ26لاکھ25ہزار750شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ94لاکھ63ہزار580 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت22.00روپے اضافے سے1637.00روپے اورایبٹ لیبارٹری کے حصص کی قیمت12.80روپے اضافے سے678.79روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت54.17روپے کمی سے1995.83روپے اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمت13.82روپے کمی سے262.77روپے ہوگئی ۔جمعرات کویونٹی فودزلمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ29ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت13پیسے کمی سے20.13روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں60لاکھ64ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے کمی سے6.27روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس125.39پوائنٹس کمی سے19328.95پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس240.39پوائنٹس کمی سے67567.57پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس83.85پوائنٹس کمی سے29019.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button