تازہ ترین

اشیچ سے ریچ جاتے ہوئے گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں دوافراد موقع پر جان بحق اور سات زخمی

چترال( نمائندہ آوازچترال )تورکہو واشیچ سے ریچ جاتے ہوئے گاڑی اجنوپل کراس کرتے ہوئے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں دوافراد موقع پر جان بحق اور سات زخمی ہوگئے۔جمعرات کے روز واشیچ سے جیب نمبرCL.9612ریچ جارہی تھی کہ اجنو پل پر برف باری کے دوران پھسل کر دریا میں جاگری جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار9افراد میں سے دوافراد عزیز رحیم ولد عزیز بیگ اور جمیل احمد ولد محمور بیگ ساکنان واشیچ جو کہ اے کے ای ایس کے ٹیچر بتائے جارہے ہیں موقع پر جان بحق ہوگئے۔جبکہ سات افراد معمولی زخمی ہیں۔زخمیوں میں اصلی بی بی دختر دولت اللہ،صفدر علی دختر محبوب بیگ،شیر رحیم ولد محموربیگ،دیدار ولد شرین بیگ،ریاض اللہ ولد محمد رحیم اور عبداللطیف ولد محموربیگ ساکنان واشیچ شامل ہیں جنہیں شاگرام ہسپتال پہنچایا گیا۔لاشوں اور زخمیوں کو دریا سے نکالنے میں اُجنو کے عوام نے مدد کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button