55

وزیر اعظم پہلے قوم کو بتائیں کہ وہ اور انکی کابینہ کتنا ٹیکس دیتی ہے؟.شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز )سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن)کے رہنماشاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آج سے نہیں 32سال سے ٹیکس ادا کررہاہوں ،ایف بی آر نے لسٹ جاری کر کے غیر قانونی کام کیا ، وزیر اعظم پہلے قوم کو بتائیں کہ وہ اور انکی کابینہ کتنا ٹیکس دیتی ہے؟۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میں آج کا نہیں پچھلے 32 سال سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں ،ایف بی آر نے لسٹ جاریکر کے غیر قانونی کام کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ لسٹ جاری کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے کھانے دعو ت پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تقریب کا کارڈ مجھے بھی جاری ہوا ،میں ملک میں موجود نہیں تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی تقریب میں میں نے کیا کرنا تھا جہاں وزیر اعظم اور اسکی کابینہ ٹیکس نہ دیتی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پہلے قوم کو بتائیں کہ وہ اور انکی کابینہ کتنا ٹیکس دیتی ہے؟

Facebook Comments