70

کلبھوشن یادیو کی رہائی،ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی پہلی بڑی شکست،انتہائی غیر متوقع صورتحال پیدا ہوگئی

دی ہیگ (این این آئی)عالمی عدالت انصاف نے ایڈہاک جج کی تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے آغاز میں پاکستانی وفد کے سربراہ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے پاکستان کے ایڈہاک جج تصدق حسین جیلانی کی غیرحاضری پر تشویش کا اظہار کیا اور ایڈہاک جج تبدیل کرنے کی درخواست کی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہتصدق حسین جیلانی بیمار ہیں، کسی بھی ریاست کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کا اختیار ہے۔عالمی عدالت انصاف نے جسٹس تصدق حسین جیلانی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور صدر عالمی عدالت انصاف یوسف القبی نے پاکستان کے ایڈہاک جج کی غیرحاضری میں سماعت جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔صدر عالمی عدالت نے ریمارکس دیے کہ تصدق جیلانی سے متعلق آپ کے سوال کا جواب مناسب وقت میں دیا جائیگا۔

Facebook Comments