تازہ ترین

ہندوکش سپورٹس کلب کے صدر ان کے جملہ ٹیم سے امید ہے کہ وہ مڈگشٹ سینو سکینک فیسٹول کو آگے لے جاکر ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے.کمانڈنٹ چترال سکاوٹس

چترال(  نمائندہ آوازچترال )ہندوکش سینو سپورٹس کلب کی جانب سے منقعدہ مڈگلشٹ سنو سپورٹس فیسٹویل تاریخی لحاظ سے ضلع چترال میں اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹویل تھا جو کہ ہر لحاظ سے اہمیت کا حامل اور کئی حوالے سے متاثرکن بھی تھا قدیم الایام سے اس کھیل کو مڈگلشٹ کے مقامی باشندے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ روایات کے مطابق 1896 کو Image may contain: 7 people, including Suhrab Khan, people smiling, people sittingانگریزوں نے جب چترال پر قبضہ کیا۔تو اس کھیل کےلئے موزون قدرتی گراونڈ ان کو مڈگلشٹ میں ملے۔چونکہ مڈگلشٹ ریاستی باؤنڈری ہونے کی وجہ سے کچھ انگریز اہلکار وہان اپنی فوجی چوکی نما پوسٹ پر مستقل طور پر تعنیات بھی رہے۔اور یہ کھیل انگریز کھیلتے تھے انگریزوں کے دور میں مقامی باشندوں نے اس کھیل کو انگریزوں سے سیکھا اور تاحال اس کھیل کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ جنت نظیر مڈگلشٹ کے بچے۔بچیان۔جوان اور بوڑھے سب اس کھیل کے ماہر ہیں۔ کوئی دو سو سال یعد اس سال اس فیسٹویل کو ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر شہزادہ ہشام الملک اور ان کی ٹیم کی کوشیشوں سے مڈگلشٹ دروش چترال میں باقاعدہ طور پر پروقاراورشاندار طریقے سے منایا گیا۔مگر پراسرارطور پر موسمی حالات اور روڈ کا بہانہ Image may contain: 5 people, people smiling, people standing and outdoorبنا کر انتظامیہ چترال نے اس فیسٹول کی مخالفت کی۔اور سیاحوں کو آنے سے روکا پھر بھی قومی اور بین الاقومی لیول کے کئی ناموار کھیلاڑی اس فیسٹول میں شریک تھے حالانکہ اس کھیل کا تعلق ہی برف اور برفباری سے ہے۔اخر کار شہزادہ ہشام الملک اور شہزادہ خالد پرویز اور مقامی عمائیدین کے سرپرستی میں اس پر رونق فیسٹویل کو مقامی طور پر اپنے مدد آپ کی تحت بھر پورطریقے سے شایان شان طور پر منایا گیا اور سیاحوں نے خوب انجوائے کیا۔ یہ فیسٹویل تین دن جاری رہنے کے بعد 17 فروری2019 کو سپہر چار بجے اختیتام پذیر ہوا۔فائنل کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین تھے۔اس فیسٹویل کے دوران مقامی باشندوں کی مہمان نوازی خاطر تواضع مثالی تھی مہمانوں اورسیاحوں کو اپنے گھروں میں ٹھرایا۔ اخر میں ہندوکش سپورٹس کلب کے صدر ان کے جملہ ٹیم سے امید ہے کہ وہ مڈگشٹ سینو سکینک فیسٹول کو آگے لے جاکر ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے۔اور مقامی کھیلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنشنل لیول کے مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر آئیں گے۔اور سیاحت کو فروغ ملے گی

Image may contain: 3 people, crowd and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button