72

محکمہ تعلیم میں ایس ڈی ای اوزکی تعیناتیاں

پشاور۔؂(آوازچترال نیوز) صوبائی حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں 10سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز (ایس ڈی ای اوز ) کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اعلامیہ کے مطابق زیب النساء کو جو ڈائریکٹریٹ آف ایجو کیشن پشاور میں خدمات سرانجام دے رہی تھیں کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کرک تعینات کردیاگیا ہے تعیناتی کی منتظر زہرا بیگم کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر بٹگرام تعینات کیا گیا ہے۔ دوسرے اعلامیہ کے مطابق قیصر خان کو ایس ڈی ای او خان پور ، امتیاز خان کو ایس ڈی ای او دیر اپر ، سرفراز الدین کو ایس ڈی ای او مالکوتر چترال ٗمحمد خطاب کو ایس ڈی ای او کلکوٹ دیر اپر ٗ ضیاء الرحمان کو ایس ڈی ای او ہر ی پور ٗ بخت زادہ کو ایس ڈی او مار جام دیر اپر ٗ احتشام الحق کو وڑی دیر اپر ٗ محمد سلیم کو الپوری شانگلہ ٗ سکندر عرفان کو بشام شانگلہ ٗ عبدالحفیظ کو چکسیر شانگلہ ، چوہدری نذیر کو ایس ایس جی ایچ ایس برکوٹ ہر ی پور ، اختر جدون کو ہیڈ ماسٹر جی ایچ ایس بروہاہری پور ، چراغ الدین کو برول دیر اپر تعینات کردیاگیاہے

Facebook Comments