70

بی آر ٹی منصو بہ ٗ ٹریفک روانی کیلئے کمیٹی قائم

پشاور۔؂(آوازچترال نیوز)صوبائی حکومت نے پشاور بی آر ٹی کے لئے درکار وسائل کی نشاندہی کرنے اور بی آر ٹی کے پارکنگ ایریا کی نشاندہی کرنے کے لئے9رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمشنر پشاور کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ممبر ٹیکنیکل صوبائی انسپکشن ٹیم، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ٹریفک)، ڈپٹی کمشنر پشاور، ورکس اینڈ سروسز کے نمائندے، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے شامل ہیں کمیٹی پشاور بس ریپڈ منصوبے کی روشنی میں ٹریفک خلل کا جائزہ لینے کے علاوہ ٹریفک کا بہاؤ جاری رکھنے کے لئے مسائل کی نشاندہی کرنے کے علاوہ بی آر ٹی منصوبے پر عمل در آمد کے لئے درکار وسائل کی نشاندہی کرنے کے علاوہ میونسپل حدود میں بی آر ٹی کو ریڈور کے ساتھ پارکنگ کے ایریا کی نشاندہی کرنے کی کمیٹی کے چیئرمین اس حوالے سے ہر جمعہ کو چیف سیکرٹری کو بریفنگ دیں گے۔

Facebook Comments