تازہ ترین

پیرامیڈیکل اسٹاف اورملازمین ہسپتالوں میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹراسراراللہ

چترال( نمائندہ آواز چترال)ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ نے کہاہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف اورملازمین ہسپتالوں میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تمام اضلاع میں ڈاکٹرزکی تعدادکم ہوتی ہے ۔مگرپیرامیڈیکل اسٹاف کثیرتعدادمیں ہونے کے ناطے مریضوں کی خدمت اوربروقت طبی امدادفراہم کرنے میں بہتررول اداکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ان کے مسائل کی طرف فوری توجہ دے رہی ہے۔ان کے کئی مسائل پہلے ہی حل ہوچکے ہیں اب پیرامیڈیکل اسٹاف گریڈ19اورگریڈ20تک ترقی کرسکتے ہیں۔جوکہ صوبائی حکومت ایک فراخدلانہ اقدام اورپیرامیڈیکس اسٹاف کی اہمیت کوتسلیم کرنے کے متارادف ہے۔وہ چترال ہسپتال کے لان میں پیرامیڈیکس ڈے کے موقع پرایسوسی ایشن کے عہدداروں اورممبران سے خطاب کررہے تھے۔اس سے قبل پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرسردارولی خان ،چترال پریس کلب کے بانی جہانگیرجگرنے کہاکہ پیرامیڈیکس اسٹاف چترال کی دوردوردارز سرحدی علاقوں سمیت چترال کے مختلف ہسپتالوں میں انتہائی جان فشانی اورذمہ داری سے خدمات سرانجا م دے رہے ہیں ،صوبائی حکومت نے اُنکے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پرعمل درآمدکی اشدضرورت ہے۔پیرامیڈیکس کے صدرنے اس موقع پرکہاکہ اگران کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہ دی گئی توہ احتجاج ہڑتال سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button