66

‘اچھی بہو’ بننے کیلئے سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز

ھوپال: بھارت میں لڑکیوں کے لیے تعلیمی نصاب میں ’آدرش بہو‘ نامی مضمون کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد آج کل کی لڑکیوں کو ‘اچھی بہو’ بننے کی تعلیمات دینا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ایک سرٹیفکیٹ کورس ہے جسے بھارتی شہر بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی نے متعارف کروایا ہے، جس میں لڑکیوں کو اس حوالے سے تعلیم دی جائے گی کہ شادی کے بعد انہیں اپنے سسرال میں کس طرح زندگی گزارنی چاہیے۔ یہ 3 ماہ کا مختصر کورس ہوگا، جس کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈی سی گپتا نے اس کورس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس سے لڑکیوں کو آگاہی ملے گی کہ انہیں شادی کے بعد کیسے ایک نئے ماحول کا عادی ہونا ہے‘۔ ڈی سی گپتا کا کہنا تھا کہ ‘یونیورسٹی پر معاشرے کی کچھ ذمہ داریاں لاگو ہوتی ہیں تاہم ہمیں صرف نصاب کی حد تک محدود نہیں ہونا چاہیے، ہمارا مقصد دلہن کو اس حوالے سے تیار کرنا ہے کہ انہیں شوہر کے اہل خانہ کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے’۔ یہ کورس شعبہ نفسیات، عمرانیات اور ویمن اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ میں بطور پائلٹ پروجیکٹ پڑھایا جائے گا۔ پروفیسر گپتا نے کورس کے عنوانات کے حوالے سے بتایا کہ ‘اس میں نفسیات اور عمرانیات کے عنوانات پڑھائے جائیں گے، جس کے تحت لڑکیاں

Facebook Comments