74

چارج نرسوں کی بھرتی و تعیناتی کا عمل مکمل

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیویشنز ریفارمز ایکٹ کے تحت 23ادارہ جاتی چارج نرسوں کی بھرتی و تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ٗ ان نرسوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق چارج نرسوں میں نیساء بی بی ٗ شازیہ ناز تبسم ٗ شاہین بیگم ٗ شکیلہ ناز ٗ محمد یاسین ٗ محمد اسلام ٗ انور علی ٗ اسد اللہ ٗ آصف اقبال ٗ فہد رحمان الحق ٗ لقمان الدین ٗ نصیر اللہ ٗ اقصیٰ بیگم ٗ صائمہ نورین ٗ عائشہ خان ٗ ساجدہ بی بی ٗ صفیہ ناز ٗ رحمت بی بی ٗ رخسانہ بی بی ٗ امینہ بی بی ٗ عرفان اللہ اور شاہین زادہ شامل ہیں ۔

Facebook Comments