تازہ ترین

ایک ڈالر 155روپے کا ۔۔۔!!! پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل کرلی؟سنسنی خیز دعویٰ سامنے آگی

سلام آباد (آوازچترال نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں یونیورسٹی خالی کروالی گئی ہے جو پہلے وزیر اعظم ہائوس تھا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ16فروری کو سعودی ولی عہد آرہے ہیں جبکہ 18فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہاہے ، اس لئے وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں آکر بتانا چاہئے کہ سعودی ولی عہد کس قیمت پر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہدکے دورہ پاکستان کامقصد کیاہے ؟عمران خان اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں،عمران خان کو وزیر اعظم اس لئے بنایا گیا تھا کہ وہ چیریٹی اکٹھی کرنے کے ماہر ہیں لیکن یوٹرن لینے کی وجہ سے جو پیسے باہر سے آنے تھے ، وہ نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے آئی ہے کہ ڈالر 155روپے کا کردیں گے۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی نیت میں کوئی شک نہیں ، وہ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے اقتصادی مشیر ان کوکام نہیں کرنے دے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button