41

سر کاری افسروں سے نئے ماڈل کی گاڑیاں واپس لینے کا حکم

پشاور(آوازچترال رپورٹ) ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے محکمہ کے تمام افسران کے زیر استعمال 2015 اور اس سے اوپر کے ماڈل کی تمام گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا فیصلہ سیکرٹری ایکسائز کی صدارت میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق محکمے کے تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن کو 2015 اور اس سے اوپر کے ماڈل کی گاڑیاں الاٹ ہوئی ہیں انہیں فوری طور پر واپس کر کے محکمہ کے حوالے کیا جائے ۔

Facebook Comments