63

بارش اور برفباری .لواری ٹنل روڈ پر برفباری کی وجہ سے مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

چترال ( نمائندہ آواز چترال ) چترال بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ لواری ٹنل روڈ پر برفباری کی وجہ سے مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گرم چشمہ روڈ تین مقامات پر برف کے تودے گرنے سے بند ہے۔ جسے کھولنے کیلئے مشینری روانہ کردی گئی ہے۔ روڈ بند ہونے چترال سے گاڑیاں براہ راست گرم چشمہ نہ پہنچ سکیں ۔ اور مسافروں کو بند مقامات سے پیدل گزرنے پڑے ۔ کئی مسافر راستے سے واپسی پر مجبور ہوئے ۔  شدید بارش کے باعث پہاڑی زمین بھی نرم ہو چکی ہے ۔اور مختلف مقامات سے پتھر گرنے کی اطلاعات ہیں ۔ چترال شہر کے قریب نیردیت کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے چترال بونی روڈ کئی گھنٹوں تک بند رہا ۔ جسے بعد آزان ہٹا کر اپر چترال ٹریفک بحال کردیا گیا ۔ بارش اور برفباری سے آمدورفت انتہائی طور پر محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔ اور لوگ گھروں سے نکل کر سفر کرنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں ۔  لواری ٹنل روڈ ٹریفک جم جانے کے خدشے کے پیش آمدورفت یکطرفہ کر دی گئی ہے ۔ کیونکہ برف نے سڑ ک کی چوڑائی کو محدود کر دیا ہے ۔سڑک کے دونوں طرف برف کی دیواریں بنی ہوئی ہیں جو بیک وقت دو گاڑیوں کو کراس کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں ۔ اس لئے گاڑیوں کو اپس میں پھنس جانے سے بچانے کیلئے باری باری گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ مسلسل بارش اوربرفباری نے موسم کو انتہائی سرد بنا دیا ہے۔ ادھر اپر چترال میں لوگوں کو بدستور بجلی کی بندش کا سامناہے ۔ اور عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔

Facebook Comments