تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب مل کر عالم اسلام کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے ۔ دونوں ملک امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق

لاہور(آوازچترال رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے دور�ۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلام کے لافانی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ۔ دونوں ممالک کے تعلقات بہت پرانے اور ناقابل تسخیر ہیں ۔ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دوقالب ہیں ۔ شاہ فیصل شہید پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے ۔ انہوں نے اسلام آباد میں فیصل مسجد اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی قائم کی ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر عالم اسلام کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے ۔ دونوں ملک امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہیں ۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا دور�ۂ پاکستان عالم اسلام کے لیے خوشی اور مسرت کا پیغام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں تین ملین پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ سعودی عرب خادم حرمین شریفین کے مقام و مرتبہ پر فائز ہونے کی وجہ سے عالم اسلام کا حقیقی قائد ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمان بیت اللہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں اور حج بیت اللہ اور زیارت روض�ۂ رسول ﷺ کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جاتے ہیں ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 1965 ء اور 71 ء کی پاک بھارت جنگوں میں سعودی عرب نے پاکستان کی بھر پور مدد اور تعاون کیا جس کی وجہ سے پاکستانی قوم سعودی عرب کو اپنا محسن سمجھتی ہے ۔ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہونے کے ناطے پوری امت کی حفاظت، خصوصاً سعودی عرب کے تحفظ اور سلامتی کو اپنافرض سمجھتا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button