تازہ ترین

پاکستان میں پڑنے والی برفباری نے 70سال کا ریکارڈتوڑ دیا،جانتے ہیں 22.5انچ تک پڑنے والی برف مارچ کے اختتام پر بڑھ کر کتنی ہو جائیگی؟

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)رواں برس موسم سرما کے دوران پاکستان کے مختلف حصوں میں 50فیصد زیادہ برفباری اور بارشیں معمول سے 25 سے 30 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں جن کی بنا پر ملک کے پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں سطح آب بھی معمول سے زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق رواںموسم سرما کے دوران پہاڑوں پر ہونے والی برف باری نے گزشتہ 70 سال کا ریکارڈ توڑا ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف نےبرطانوی نشریاتی ادارےکو بتایا کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 22.5 انچ برف پڑ چکی ہے اور مارچ میں موسم سرما کے اختتام تک یہ بڑھ کر 50 انچ تک ہو جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button