تازہ ترین

چترال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش اور برفباری جاری ہے

چترال ۔۔ ( نمائندہ آوازچترال  ) چترال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش اور برفباری جاری ہے ۔ جس سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ مسلسل بارش کے باعث آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ لواری ٹنل روڈ پر نئی برفباری کے باوجود آمدورفت بلاک نہیں ہوئی ۔ اور سنو چین استعمال کرکے مسافر گاڑیوں نے ٹنل عبور کی ۔ تاہم بغیرچین گاڑیاں کراس نہ کر سکیں ۔ برف میں پھنسے گاڑیوں کو نکالنے میں چترال پولیس اور دیر پولیس کے جوانوں نے بھر پور مدد کی۔ جسے مسافروں نے سراہا ہے ۔ مسلسل برفباری سے کالاش ویلیز , شیشی کوہ , گرم چشمہ میں برف کے حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ گرم چشمہ روڈ بھی برف کا تودہ گرنے سے چند گھنٹوں کیلئے بند رہا ۔ لیکن سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے سڑک کھولنے کے بعد ٹریفک بحال ہوئی ہے ۔ شدید بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اور برف کے تودے گرنے کے خدشات بڑ ھ گئے ہیں ۔ اور لوگ غیر ضروری سفر سے کترا رہے ہیں ۔ دوسری طرف سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔ اور ایندھن کی ضروریات بڑھ گئی ہیں ۔ لیکن اپر چترال میں بجلی کی مسلسل بندش نے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ اور لوگ بجلی کی روشنی کو ترس رہے ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button