پشاوریونیورسٹی'شعبہ صحافت کے نتائج میںطالبات بازی لے گئیں | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / پشاوریونیورسٹی’شعبہ صحافت کے نتائج میںطالبات بازی لے گئیں

پشاوریونیورسٹی’شعبہ صحافت کے نتائج میںطالبات بازی لے گئیں

شاور( آوازچترال رپورٹ)جامعہ پشاور نے شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ کے ایم اے پریوئس ریگولر اور فاصلاتی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں طالبات چھا گئیں ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر فضل ہادی کے مطابق فاصلاتی نظام تعلیم میں سارہ علی نے 366 نمبر لیکر پہلی اور ریگولر میں زونا جاوید نے پہلی پوزیشن حاصل کی’ فاصلاتی نتائج میں محمد الیاس نے 365 نمبر لیکر دوسری اور عمران محسن نے 360نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ریگولر نتائج میں منظر عباس اور مشال ایاز نے مشترکہ طور پر 385نمبر لیکر دوسری اور حافظہ آمنہ احسان نے 379لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی فاصلاتی نظام میں 84 میں 35 جبکہ ریگولر پریوئس میں 69میں سے39 امیدوار پاس ہوگئے نتیجے کا تناسب 57فیصدرہا۔

error: Content is protected !!