شاور میں 800 سال پرانا قیمتی مجسمہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / شاور میں 800 سال پرانا قیمتی مجسمہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

شاور میں 800 سال پرانا قیمتی مجسمہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور میں 800 سال پرانا قیمتی مجسمہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نامعلوم ملزمان کسی بھی وقت کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات قریبی اضلاع سے پشاور اسمگل کرنے کی کوشش کریں گے اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار     کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے قدیم زمانے کے نوادرات برآمد کر کے ایک ملزم شاہد ولد محمود شاہ سکنہ اتمانزئی چارسدہ کو گرفتار کر لیا

error: Content is protected !!