اپر چترال گولین بجلی ۔ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کی یقین دہانی پر پندرہ مارچ تک لانگ مارج ملتوی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اپر چترال گولین بجلی ۔ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کی یقین دہانی پر پندرہ مارچ تک لانگ مارج ملتوی

اپر چترال گولین بجلی ۔ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کی یقین دہانی پر پندرہ مارچ تک لانگ مارج ملتوی

چترال ( نمائندہ آواز چترال  )  گولین گول بجلی کے سلسلے میں 12 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک حقوق عوام اپر چترال ، تجار یونین، عوامی نمائندگان اور معززین اپر چترال کا تحصیل کونسل ہال بونی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایم این اے چترال  عبدالاکبر چترالی، اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال اور   پیڈو نے شرکت کی جس کا مقصد عوام کو حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بجلی کی مستقل   بنیادوں پر ترسیل کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔ اجلاس میں  ایم این اے چترال   کو اپر چترال میں بجلی کی ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بارےمیں تفصیل سے بریفنگ دی گئی اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے   ایم این اے چترال کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا Image may contain: 4 people, people sitting and indoorاور حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے پر کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔  ایم این اے چترال   نے عوامی نمائندگان کے تحفظات پر حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجوہات پر عوامی نمائندگان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں  ایم این اے   نے 10 میگاواٹ ٹرسفارمر کی تنصیب کے لیے لانگ مارچ مؤخر کرکے ایک مہینے کا وقت مانگا اور حلفاً وعدہ کیا کہ ایک مہینے کے اندر اپر چترال کے لیے الگ10 میگاواٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا اور بعد ازاں کاغلشٹ کے مقام پر اپر چترال کیلئے الگ گرڈ اسٹیشن بھی بنایا جائے گا۔ تحریک حقوق عوام اور عوامی نمائندوں کی باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایم این اے چترال   کی یقین دھانی اور ان کی Image may contain: 5 people, including Qazi Naseem, people sitting and indoorدرخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مہینے کا وقت دیا جائے گا اور اس فیصلے کی روشنی میں 12 فروری کا لانگ مارچ ایک مہینے کے لئے مؤخر کیا گیا۔

15 مارچ تک اس سلسلے میں کارنر میٹنگز علاقائی سطح پر جاری رہیں گے اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ خدانخواستہ پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں عوام کے پاس لانگ مارچ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا اور مزید ٹائم نہیں دیا جائے گا۔

Image may contain: 6 people, people standing

error: Content is protected !!