خیبر پختونخوا پولیس کے لئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / خیبر پختونخوا پولیس کے لئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا پولیس کے لئے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ

پشاور۔(آواز چترال نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کے لئے ہیلی کاپٹر اور لوکیٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ضم ہونے والے ساتوں قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا فورس کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تمام بنیادی سہو لیات کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا ہے خیبر پختونخوا پولیس کو ہیلی کاپٹر کی فراہمی اور لوکیٹر کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا پولیس یکم اپریل سے تعینات کردی جائیگی ۔ ان کی تعیناتی کے لئے فہرستوں کی تیاری کاکام بھی شروع کردیا گیا ہے ایس ایچ اوز ، اے ایس آئیز ، سب انسپکٹرز ، کانسٹیبلز کی تعیناتی کردی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے لئے لوکیٹر کی خریداری اور ہیلی کاپٹر کی خریداری کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے ضم ہونے والے اضلاع میں مختلف مقامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا پولیس کے پاس لوکیٹر نہ ہونے کے باعث حکومتی اداروں سے امداد طلب کر لی ہے ۔

error: Content is protected !!