آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین اور چیف سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین اور چیف سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا

آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین اور چیف سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد:(آواز چترال نیوز) حکومت نے چیف سیکریٹری نوید کامران بلوچ اور آئی جی خیبر پختون خوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹادیا۔ خیبرپختونخوا میں گریڈ 21 کے محمد سلیم کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جب کہ گریڈ 22 کے سابق چیف سیکریٹری نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کو ہٹانے کے بعد پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر محمد نعیم خان کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ محمد نعیم خان آئی جی آزاد کشمیر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے تاہم اب ان کی جگہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے سابق آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کو نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں اور تقریروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سیاسی حکومت لیویز اور پولیس کے مابین متوازی سسٹم لانا چاہتی ہے، چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کی جانب سے سسٹم کی مخالفت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی کا مؤقف تھا کہ لیویز اور پولیس کا متوازی سسٹم لانا سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لیویز فورسز میں سیاسی بھرتیوں کے معاملے پر چیف سیکریٹری کے پی کو تبدیل کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!